نقوی مستعفی ، نائب صدر کی امیدواری کے دعویدار؟

   

نئی دہلی : مختار عباس نقوی نے مرکزی وزیر کے عہدے سے آج استعفیٰ دے دیا۔ مرکزی وزیر بہبود برائے خواتین و اطفال سمرتی ایرانی کو اقلیتی امور کی وزارت کا اضافی چارج دیا گیا ہے ۔ نقوی، مرکزی کابینہ میں واحد مسلم نمائندہ تھے جنھوں نے اقلیتی امور کا قلمدان سنبھالا ۔ ان کے استعفیٰ کے بعد مودی کابینہ میں مسلم نمائندگی ختم ہوگئی ہے۔ قیاس آرائیاں ہیں کہ نقوی نائب صدر کی دوڑ میں ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ نقوی کو این ڈی اے کی جانب سے نائب صدر کے امیدوار کے طور پر میدان میں اُتارا جائے گا، جس کے پیش نظر انہوں نے مرکزی وزیر کے عہدے سے اپنی راجیہ سبھا میعادختم ہونے سے آج ایک روز قبل استعفیٰ دے دیا ہے۔