نلامبرآچاریہ ہندوستان میں نیپال کے نئے سفیر

   

کھٹمنڈو ۔ 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) نیپال کے سابق وزیرقانون نیلامبر آچاریہ کو ہندوستان کا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔ یاد رہیکہ ہندوستان میں نیپال کے سفیر کی جائیداد زائد ایک سال مخلوعہ تھی کیونکہ اس وقت کے سفیر دیپ کمار اپادھیائے نے استعفیٰ دے کر سیاست میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔ نیپال کی صدر بدیا دیوی بھنڈاری نے آچاریہ کو راشٹرپتی بھون کے شیتل نواس میں عہدہ کا حلف دلایا اور بعدازاں انہیں ایک انتہائی قریبی پڑوسی ملک ہندوستان کا سفیر مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ آچاریہ ایسے پہلے نیپالی سفیر ہیں جنہیں صدر نے عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا جبکہ قبل ازیں سفراء کو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس حلف دلواتے تھے۔ ماسکو یونیورسٹی سے گریجویٹ کرنے والے آچاریہ قبل ازیں وزیرقانون، انصاف اور پارلیمانی امور کے علاوہ لیبر اور سماجی امور کے قلمدان بھی سنبھال چکے ہیں۔