نلسار یونیورسٹی آف لاء کا کل 21واں سالانہ کانووکیشن

   

صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کی شرکت،57 طلبہ کو گولڈ میڈل اور 592 طلبہ کو مختلف شعبہ جات میں ڈگری دی جائے گی
حیدرآباد ۔26۔ ستمبر (سیاست نیوز) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو 28 ستمبر کو نلسار یونیورسٹی آف لاء کے 21 ویں سالانہ کانووکیشن سے خطاب کریں گی۔ گورنر تلنگانہ جشنو دیو ورما ، چیف منسٹر اے ریونت ریڈی اور سپریم کورٹ کے جسٹس پی ایس نرسمہا بطور مہمان شریک ہوں گے۔ چیف جسٹس تلنگانہ ہائی کورٹ اور نلسار یونیورسٹی آف لاء کے چانسلر جسٹس الوک ارادھے صدارت کریں گے۔ پروفیسر سری کرشنا دیوا راؤ وائس چانسلر سالانہ رپورٹ پیش کریں گے ۔ رجسٹرار پروفیسر این وسنتی کانووکیشن پروسیشن کی قیادت کریں گی۔ کانووکیشن میں کامیاب امیدواروں میں جملہ 57 گولڈ میڈلس تقسیم کئے جائیں گے ۔ 592 طلبہ نے ایل ایل ایم ، بی اے ایل ایل بی آنرس، ایم بی اے اور دیگر ڈگریاں عطا کی جائیں گی۔ یونیورسٹی کے پریس نوٹ کے مطابق پی ایچ ڈی کی 8 ڈگریاں دی جائیں گی۔ ایل ایل ایم (ماسٹر آف لاء) کی 68 ، ایم بی اے کی 47 ، ایم اے (ٹیکسیشن لا) کی 27 ، ایم اے (کریمنل جسٹس) کی 286 ، بی اے ایل ایل بی (آنرس) کی 115 ، بی بی اے کی 28 اور پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما ان کریمنل جسٹس مینجمنٹ کی 13 ڈگریاں دی جائیں گی۔ سال 2023 کے تحت 57 گولڈ میڈلس دیئے جائیں گے جن میں ایل ایل ایم (ماسٹر آف لاء ) کی 4 ، ایم بی اے کی ایک اور بی اے ایل ایل بی آنرس میں 52 گولڈ میڈلس دیئے جائیں گے جن میں 2 وائس چانسلرس میڈل شامل ہیں۔ گولڈ میڈل حاصل کرنے والے طلبہ میں میر شیس علی ، ایم ویشنوی ، موہت شکلا ، آئی آکانشا، بی جوہری ، امیشی، ایل اربند، بی جوشی ، ہرش جین، انکت چوہان ، تنمے ملک، ایچ پونشک، نتاشا سنگھ ، آر ایشوریہ، ردھی بنگ، پدماشری بھوانی ، اے ترویدی ، انوشکا چوہان ، کے متل ، ڈی بھنڈاری ، ایم مہرین اور وی انکت شامل ہیں۔ ان طلبہ کو مختلف شعبہ جات میں نمایاں مظاہرہ پر گولڈ میڈل دیئے جائیں گے۔ 1