نلگنڈہ اسمبلی نشست بی سی طبقے کو الاٹ کرنے وینکٹ ریڈی تیار

   

حیدرآباد: 29 اگست (سیاست نیوز) کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے کہا کہ بی سی طبقات کے لیے وہ نلگنڈہ کی نشست قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نلگنڈہ اسمبلی حلقہ کے لیے پارٹی کو 6 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ درخواست گزاروں کی اہلیت اور کامیابی کی صلاحیت کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی کے اہل قائد کو پارٹی ٹکٹ الاٹ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پردیش الیکشن کمیٹی کے اجلاس میں ریونت ریڈی نے تجویز پیش کی کہ ہر رکن سے پارٹی ہائی کمان انفرادی طور پر بات چیت کرے۔ تمام ارکان نے اس تجویز سے اتفاق کیا۔ وینکٹ ریڈی نے انتخابات سے عین قبل کے ٹی آر کے دورہ امریکہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے کے درپردہ مقاصد ضرور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر نے عوام سے کئے گئے وعدوں کو فراموش کردیا ہے۔