نلگنڈہ: ضلع کلکٹر پرشانت جیون پاٹل نے جمعرات کو دیورکنڈہ – کلواکرتی ریاستی شاہراہ، دیورکنڈہ کے بھیمنا پلی، سبھاوت تانڈہ، وینکٹ تانڈہ، دیورکنڈہ – ڈنڈی شاہراہ، ٹی گورارم، خانہ پور، گنڈلہ پلی اور دیگر کئی گرام پنچایتوں کا دورہ کرتے ہوئے سڑک کے دونوں جانب لگائے گئے پودوں کا معائنہ کیا۔ہریتا ہارم 6ویں مرحلے کے تحت گرام پنچایتوں میں شجرکاری میں تیزی کی ہدایت کی اور کہا کہ ضلع کے داخلی سڑکوں پر بڑے درخت لگائے گئے ہیں تاکہ سرسبز وشاداب نظر آئیں. انہوں نے قومی، ریاستی اور ذیلی شاہراہوں پر انسٹیٹیوشنل پلانٹیش، شمشان گھاٹ اور ڈمپنگ یارڈس میں شجرکاری اور پلّے پرگتی ونم کا جائزہ لیا اور تجاویز دیں. پودوں کی حفاظتی باڑھ ٹری گارڈس چوری کرنے والوں کے خلاف کیس درج کرنے کی سرپنچوں کو ہدایت کی اور پنچایت سیکریٹریز اور ایم پی اوز کو لگائے گئے پودوں کی آبیاری اور “واچ اینڈ وارڈ” حفاظت کرنے کا حکم دیا. ڈنڈی منڈل کے خانہ پور، بولنّا پلی، پیدّا تانڈہ اور دیگر گرام پنچایتوں میں سڑک کے کنارے جھاڑ جھنکار کی طمانیت روزگار اسکیم کے تحت صفائی کروانے کا حکم دیا. ہائی وے پر لائٹس کے لیے نمائندگی پر متعلقہ اتھارٹی سے بات کرنے کا تیقن دیا. اس موقع پر ضلعی دیہی ترقی افسر شیکھر ریڈی، آ ڈی او لنگیا نائک، ضلعی تعلقاتِ عامہ افسر سرینیواس، ایم پی ڈی او ایم پی اوز، تحصیلدار اور پنچایت سکریٹریز موجود تھے.
