حیدرآباد27اپریل (سیاست نیوز) بیروزگار نوجوانوں کے مسائل کے حل کے مطالبہ پر کانگرس کی جانب سے 28 اپریل کو نلگنڈہ میں ریالی اور جلسہ عام منظم کیا جارہا ہے ۔ صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی ریالی اور جلسہ میں شرکت کریں گے۔ پبلک سرویس کمیشن پرچہ جات کے افشاء کے نتیجہ میں بیروزگار نوجوانوں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ کانگریس نے 5 اضلاع میں ریالی اور جلسہ عام کا فیصلہ کیا جس کے تحت دو پروگرام مکمل ہوچکے ہیں۔ تیسرا جلسہ عام کل 28 اپریل کو نلگنڈہ میں ہوگا۔ ریونت ریڈی کا دوپہر 2.30 بجے دن چوٹ اپل پر استقبال کیا جائیگا جہاں سے ریالی شروع ہوگی ۔ یہ ریالی شام 7.00 بجے کلاک ٹاؤر پہنچ کر جلسہ عام میں تبدیل ہوجائیگی۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی مئی کے پہلے ہفتہ میں حیدرآباد سرور نگر گراؤنڈ پر نوجوانوں کے جلسہ سے خطاب کریں گی۔ر