نلگنڈہ۔ تلنگانہ کے نلگنڈہ شہر میں بارش کی وجہ سے مکان کی دیوار گرنے سے ماں اور بیٹی ہلاک ہوگئے۔ یہ افسوسناک واقعہ نلگنڈہ کے پدما نگر کالونی میں جمعہ کو صبح کے وقت پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چند دنوں سے شہر میں وقفہ وقفہ سے بارش کی وجہ سے مکان کی دیوار گر پڑی اور مکان میں سونے والے ماں اور بیٹی اس کی زد میں آگئے۔ دیوار مکان میں رکھی الماری پر گر پڑی اور الماری ان دونوں پر گرپڑی۔ نتیجہ میں 42 سالہ لکشمی اور 21 سالہ کلیانی کی موقع پر موت ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ چند دن قبل ہی کلیانی کی شادی ہوئی تھی۔سی پی ایم سکریٹری سید ہاشم نے مہلوکین کے افراد خاندان کو ایکس گریشیا کا مطالبہ کیا۔ رکن اسمبلی نلگنڈہ نے اپنی جانب سے 30 ہزار روپئے امداد فراہم کی۔