نلگنڈہ ۔ پیر کی صبح نلگنڈہ کے مضافات میں رام نگر کے مقام پر دونوجوان مردہ پائے گئے ۔ ان کا قتل کردیا گیا تھا ۔ ان کی عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔ نامعلوم افراد نے ان کا قتل کیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ان کے سر بڑے پتھر سے کچلے گئے ۔ متوفی نوجوانوں کی شناخت ابھی تک نہیں ہوسکی ہے ۔ جائے واقعہ سے اندازہ ہوتا ہے کہ کچھ افراد نے اس مقام پر شراب نوشی بھی کی تھی کیونکہ قریب میں شراب کی خالی بوتلیں ھائی گئیں۔ مقامی پولیس کو بیگھ فنکشن ہال رام نگر کے قریب دو نعشیں دکھائی دیں جنہوں نے پولیس کو مطلع کیا ۔ نلگنڈہ ٹاون 2 پولیس مقام واقعہ پر پہونچی اور نعشوں کو سرکاری دواخانہ کو منتقل کیا گیا ہے ۔