نلگنڈہ میں ریتو بندھو چیک اسکام بے نقاب‘23 افراد گرفتار

   

حیدرآباد۔ نلگنڈہ ضلع کے پانچ منڈلوں میں پولیس نے 23 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر قانونی طور پر ریتو بندھو اسکیم کے 545 چیکس سے رقم حاصل کرلی جو 61,50,460 روپئے تھی ۔ کہا گیا ہے کہ ان گرفتار شدگان میں دو ڈپٹی تحصیلدار ‘ چار ولیج ریونیو آفیسرس ‘ چار ولیج ریوینیو اسسٹنٹس ‘ ایک بینک عہدیدار اور 12 درمیانی آدمی شامل ہیں۔ انہوں نے گرم پوڈی ‘ گوڈی پلی ‘ نام پلی ‘ چنتاپلی اور چندور منڈلس میں یہ دھوکہ دہی کی تھی ۔ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ریتو بندھو اسکیم کے ذریعہ بعض افراد کو دئے گئے چیکس سے خود رقم حاصل کرلی کیونکہ ان افراد نے کسی وجہ سے چیکس حاصل نہیں کئے تھے ۔ انہوں نے لاکھوں روپئے ہڑپ کرلئے ۔