حیدرآباد۔4 اگست(یو این آئی) تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک اور دیگر 5زخمی ہوگئے ۔یہ حادثہ ضلع کے چٹیال منڈل کے پداکاپرتی گاوں کے نواحی علاقہ میں اُس وقت پیش آیا جب کار، ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔کار میں سات افراد سوار تھے جن کے منجملہ دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور دیگر پانچ زخمی ہوگئے۔