نلگنڈہ میں سیاہ قوانین سے متعلق آج شعور بیداری اجلاس

   

نلگنڈہ ۔ یکم ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : جمعیت العلماء ہند شاخ نلگنڈہ کی جانب سے این آر سی ، سی اے اے اور این پی آر سے متعلق شعور بیداری کے لیے 2 فروری صبح 10 بجے ایس آر گارڈن میں دانشوروں کا ایک اہم اجلاس منعقد کیا جارہا ہے ۔ یہ خصوصی اجلاس میں مرکزی حکومت کی جانب سے لاگو کردہ قوانین کو واپس لیے جانے سے متعلق غور و خوص ہوگا ۔ بعد ازاں سہ پہر 3 بجے امبیڈکر بھون میں جمعیتہ العلماء شاخ نلگنڈہ ، مالا مہاناڈو ، مادیگا پوراٹا سمیتی ، لمباڑہ پوراٹا سمیتی کی جانب سے گول میز کانفرنس کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں پروفیسر ویشویشور راؤ پروفیسر وینو گوپال ، یلیا نائیک ، کے علاوہ دیگر تنظیموں کے قائدین شرکت کریں گے ۔ مولانا سید شاہ احسان الدین قاسمی کی نگرانی منعقدہ گول میز کانفرنس میں آئندہ کا لائحہ عمل پر بھی غور کیا جائے گا ۔۔