حیدرآباد کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 42 ڈگری
حیدرآباد۔/3جون، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں گرمی کی شدت کی لہر برقرار ہے اور نلگنڈہ کے داماچرلہ میں46.8 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جو جاریہ سال کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔ پداپلی ضلع کے متارم میں درجہ حرارت 46.4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ کریم نگر، سوریا پیٹ، بھوپال پلی، آصف آباد، کتہ گوڑم، ملگ اور کھمم کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری سیلسیس ریکارڈ ہوا ہے۔ گریٹر حیدرآباد کے حدود میں خیریت آباد میں 42.7 ڈگری اور گچی باؤلی میں 42.3 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جو جاریہ موسم گرما کا سب سے زیادہ گرم دن تھا۔ شیخ پیٹ، مشیرآباد، کوکٹ پلی، سکندرآباد، بی ایچ ای ایل، چارمینار، آصف نگر اور اوپل میں درجہ حرارت 41 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ شہر کے دیگر علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری رہا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 14 جون کو مانسون کی باقاعدہ آمد تک گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔ر