نلگنڈہ میں پانچ بہنوں نے بھائی کی نعش کو راکھی باندھی

   

Ferty9 Clinic

نلگنڈہ ۔ دہل پگھلادینے والے ایک واقعہ میں پانچ بہنوں نے نلگنڈہ کے ملاگوڈم دیہات میں اپنے مردہ بھائی کی کلائی پر راکھی باندھی ۔ اس کے بعد متوفی کی ارتھی کا جلوس نکالا گیا ۔ اس واقعہ پر سارا گاوں رنجیدہ ہوگیا اور کئی لوگ بہ دیدہ نم یہ منظر دیکھ رہے تھے ۔ تفصیلات کے بموجب چنتاپلی لکشمیا کی پانچ بہنیں ہفتے کی رات اپنے بھائی کو رکھشا بندھن کے موقع پر راکھی باندھنے کیلئے اس کے گاوں آئیں۔ لکشمیا کی عمر 50 سال سے زائد بتائی گئی ہے ۔ وہ کل رات اچانک بیمار ہوگیا اور اتوار کی صبح اولین ساعتوں میں فوت ہوگیا ۔ اس پر اس کی بہنیں دہل کر رہ گئیں۔ ارتھی کا جلوس شروع ہونے سے قبل پانچوں بہنوں نے اپنے مردہ بھائی کی کلائی پر راکھی باندھی اور ان کی آنکھوں سے متواتر آنسو بہہ رہے تھے ۔ اس منظر کو دیکھ کر سارے گاوں والے بھی جو وہاں جمع ہوگئے تھے رو پڑے ۔