حیدرآباد۔/4اپریل،( سیاست نیوز) نلگنڈہ ضلع میں ایک ہائی اسکول کے ٹیچر کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد اسکول کے تمام طلبہ کا کورونا ٹسٹ کرایا جارہا ہے۔ والدین نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کورونا وائرس سے متاثرہ ٹیچر کے فرائض انجام دینے پر ناراضگی جتائی۔ بتایا جاتا ہے کہ نلگنڈہ ضلع کے نارکٹ پلی منڈل میں ایک ہائی اسکول کے طلبہ کا ٹسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس اسکول میں خدمات انجام دینے والے ٹیچر میں کورونا پازیٹیو پایا گیا۔ حکام احتیاطی تدابیر کے طور پر طلبہ کا ٹسٹ کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔ ضلع نلگنڈہ میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 9ہوگئی۔
