نلگنڈہ میں 50 سالہ قدیم 200 درختوں کی منتقلی کا آغاز

   

عوام کو خوشگوار ماحول فراہم کرنے کی کوشش، منتخب قائدین اور کلکٹر کا خطاب

نلگنڈہ۔ شہر نلگنڈہ کو خوبصورت بنانے کے لئے شہر کی تمام سڑکوں کی توسیع بڑے پیمانے پر کی جارہی ہے۔ سڑکوں کی توسیع کے کاموں کے درمیان سڑکوں کی دونوں جانب 50 برسوں سے لگائے گئے درختوں کو ٹرانسلوکیشن کے ذریعہ دوسرے مقام کو منتقل کرنے کے عمل کا آغاز کے موقع پر ضلع کلکٹر نلگنڈہ مسٹر پرشانت جیون پاٹل، رکن راجیہ سبھا مسٹر سنتوش کمار، رکن اسمبلی نلگنڈہ مسٹرکے بھوپال ریڈی نے منتقلی پروگرام میں شریک تھے۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے کہا کہ شہر کی سڑکوں کی توسیع کاموں کے دوران دونوں جانب سے کئی برسوں پہلے درخت لگائے گئے تھے۔ ان درختوں کو زندہ رکھنے کے لئے گرین انڈیا چیلنج کے تعاون سے ان درختوں کو ٹرانسلوکیشن کے ذریعہ چیرلاپلی اربن پارک میں باقاعدہ طور پر لگایا جارہا ہے اور اس کی بہتر نگہداشت کے ذریعہ ان درختوں کو زندہ رکھا جائے گا۔ رکن راجیہ سبھا و واٹا فاؤنڈیشن صدر سنتوش کمار نے کہا کہ گرین انڈیا فاؤنڈیشن کی مدد سے ان درختوں کو زندہ رکھنے اور اس کی پیوندکاری کی جارہی ہے۔ عوام کو فضائی آلودگی سے پاک اور خوشگوار ماحول کی فراہمی کے لئے بڑے پیمانے پر گرین انڈیا چیلنج پروگرام کیا جارہا ہے۔ رکن اسمبلی نلگنڈہ مسٹر کے بھوپال ریڈی نے واٹا فاؤنڈیشن اور گرین انڈیا چیلنج کی کوششوں کی سراہنا کی اور کہا کہ نلگنڈہ ٹاؤن میں 200 سے زیادہ درختوں کی صفائی کی جارہی ہے۔ ان سبھی درختوں کو مرحلہ وار طور پر ماہ اگست تک منتقل کردیا جائے گا۔ اس پروگرام میں ایڈیشنل کلکٹر مسٹر راہول شرما، میونسپل کمشنر، ڈاکٹر رمنا چاری، صدر نشین بلدیہ سیدی ریڈی، نائب صدر نشین، اے رمیش کے علاوہ بلدی ملازمین و قائدین شریک