ریاستی وزیر اور ارکان اسمبلی کے نشاندہی کردہ افراد کو چیکس فراہم کئے جائیں گے
نلگنڈۃ /17 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع نلگنڈۃ میں حکومت کی جانب سے اقلیتوں کو اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کی جانب سے 720 افراد کو مالی امداد فراہم کی جائے گی ۔ متحدہ ضلع میں محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے ڈسمبر 22 سے جنوری تک آن لائن 4864 استفاکنندوں نے قرص کیلئے درخواستیں داخل ہوئی جن میں ضلع اقلیتی بہبود آفس کی جانب سے سبسیڈی لون کے تحت پہلے مرحلے میں 161 استفادہ کنندوں کو لون فراہم کیا گیا ۔ محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے ضلع کو 218 افراد کو لون کا نشانہ مقرر کیا گیا تھا ۔ بعد ازاں ریاستی حکومت نے دیگر طبقات کی طرح اقلیتوں کو بھی مالی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا اور گذشتہ داخل کردہ درخواستوں میں سے ہی استفادہ کندوں کی نشاندہی کرنے کی ہدایت ضلع اقلیتی بہبود میں جملہ 4655 درخواستوں میں 720 افراد کی نشاندہی کی جائے گی ۔ ضلع اقلیتی بہبود آفیسر کے بموجب ہر اسمبلی حلقہ سے 120 افراد کا نشانہ مقرر ہے ۔ حلقہ واری درخواستوں کو متعلقہ رکن اسمبلی وزیر اور ضلع کلکٹر سے منظوری کے بعد امدادی چیکس کی فراہمی عمل میں لائی جائے گی ۔ اسمبلی حلقہ نلگنڈہ سے جملہ 1092 درخواستیں مریال گوڑہ حلقہ سے 1177 دیورکنڈہ سے 762 منگوڑ سے 373 ناگرجنا ساگر سے 724 اور نکریکل اسمبلی حلقہ سے 478 درخوساتیں ماہ جنوری میں آن لائن داخل کی گئی ۔ وصول شدہ درخواستوں میں سے ریاستی وزیر اور ارکان اسمبلی کی جانب سے نشاندہی کردہ افراد کو ہی امدادی چیکس فراہم کئے جائیں گے ۔ اس خصوص میں محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔