نلگنڈہ /23 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن پارلیمنٹ بھونگیر و کانگریسی امیدوار حلقہ اسمبلی نلگنڈہ کے وینکٹ ریڈی نے انتخابی مہم کے دوران عوام سے راست ملاقات کرتے ہوئے 30 نومبر کو بھاری اکثریت سے منتخب کروانے کی اپیل کی ۔ اس انتخابی مہم کے دوران مختلف کارنر میٹنگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مودی اور چندرا شیکھر راؤ میں ایک دوسرے پر الزام تراشی کرتے ہیں اور دہلی میں دوستی سنجیدگی سے نبھاتے ہوئے عوام کو گمراہ کرتے ہیں ۔ بی جے پی عوام کے درمیان تفرقہ پیدا کرتی ہے ۔ صرف کانگریس پارٹی ہی ملک و ریاست میں سیکولر اور مضبوط و مستحکم حکومت کرسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کو اقتدار حاصل ہونے پر عوام سے کئے گئے 6 گیارنٹیوں کی عمل آوری کی جائے گی ۔ خواتین دسہرہ تہوار میں قیمتی ساڑیاں دی جائے گی اور سنکرانتی تہوار تک ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیری کاموں کا آغاز کیا جائے گا ۔ انتخابات میں کانگریس پارٹی کامیابی پر زیر التواء کاموں کو مکمل کرتے ہوئے ماڈل شہر میں تبدیل کیا جائے گا ۔ اس موقع پر نائب صدرنشین بلدیہ اے رمیش ، بلدی فلور لیڈر بی سرینواس ریڈی نمائندہ رکن بلدیہ جناب محمد عزیز الدین بشیر صدر ٹاون کانگریس جی موہن ریڈی ، شنکر ڈی مدھو و دیگر اقلیتی قائدین اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔
