نلگنڈہ کولڈ اسٹوریج حادثہ ، مہلوکین کے ورثاء کوفی کس ایک لاکھ روپئے امداد

   

نلگنڈہ /28 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نلگنڈہ مستقر کے برکت پورہ میں ہوئے کولڈ اسٹوریج میں گیاس سلینڈر پھٹنے کے حادثہ میں فوت ہوئے مہلوکین کو فی کس ایک لاکھ روپئے کی رکن پارلیمنٹ بھونگیر مسٹر کے وینکٹ ریڈی نے مالی امداد پہونچائی ۔ رکن پارلیمنٹ نے آج کانگریس قائد ٹی موہن ریڈی و ارکن بلدیہ مسرز محمد امتیاز علی ، محمد فصاحت علی بابا ، محمد صمد خواجہ ، خلیل کے ہمراہ متاثرین کے مکان پہونچکر ان کے ورثاء کو فی کس ایک لاکھ روپئے چیکس حوالے کئے ۔