نلگنڈہ : تلنگانہ اردو اکیڈیمی کی جانب سے تعلیمی سال 2018-2019ء کے بسٹ ٹیچر ایوارڈس اردو مسکن خلوت ، حیدرآباد میں منعقدہ تقریب میں وزیر اقلیتی بہبود کے ایشور اور اردو اکیڈیمی چیرمین جناب رحیم الدین انصاری اور سکریٹری اردو اکیڈیمی جناب محمد غوث کے ہاتھوں تقسیم عمل میں آئی ۔ اس موقع پر ضلع نلگنڈہ کے اساتذہ حفصہ محمدی (پی ایس ویمل پلی ) ، صبیحہ خاتون (ایم پی پی ایس چٹیال منڈل) ، نازیہ تبسم (ایم پی پی ایس پٹھان واڑی دیورکنڈہ ) ، میمونہ جبین (ایم پی پی ایس پٹھان واڑی دیور کنڈہ) ، عزیز فاطمہ (پی ایس پہاڑی نگر بھونگیر) ، کو 10000 روپئے ، انعام کے علاوہ ، شال پوشی ، مومنٹو اور توصیف نامہ پیش کئے گئے ۔ ایوارڈ کے حصول پر TSPTA کے قائدین جناب عبدالغفور ، حبیب محمد ، شاہین طیب ، اے راملو اور محمد علیم الدین نے مبارکباد پیش کی ۔
