10 تا 20 ہزار مرغیاں تلف، پولٹری فارمس کی اسکریننگ
حیدرآباد۔ 23 مارچ (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ کے گنڈرام پلی میں برڈفلو کی تصدیق کی گئی جس کے بعد مقامی پولٹری فارمس کے مالکان و ذمہ داروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ برڈفلو کے انفکشن کو روکنے کے لئے پولٹری فارمس میں موجود 10 سے 20 ہزار مرغیوں کو ہلاک کرکے دفن کردیا گیا۔ پولٹری فارمس کے مالکان نے بتایا کہ ہر فارم میں مرغیوںکی اسکریننگ جاری ہے تاکہ مزید پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔ جن مرغیوں میں برڈفلو مثبت پایا جارہا ہے انہیں فوری طور پر تلف کرکے مناسب طریقہ سے دفن کرنے کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ برڈفلو سے پولٹری فارمس مالکن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ برڈفلو کو پھیلنے کے لئے حکومت کی جانب سے احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں۔ انہیں ہلاک کرکے دفن کیا جارہا ہے ۔ ش