نلہ ملہ جنگلات میں لگی آگ پر قابو پالیا

   

حیدرآباد۔ ناگرکرنول ضلع کے نلہ ملہ جنگلات میں لگی آگ پر قابو پالیاگیا۔کل رات اس جنگل میں اچانک آگ لگ گئی تھی تاہم محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے اس پر جدوجہد کے بعد قابو پالیا۔ حیدرآباد ۔ سری سیلم شاہراہ پر آکٹوپس ویوپوائنٹ سے نیلارم تک یہ آگ کل شب تقریبا دس بجے دیکھی گئی تھی۔تقریبا 12ہیکٹرس پر یہ آگ پھیل گئی تھی تاہم اطلاع ملتے ہی محکمہ جنگلات اور فائربریگیڈ کے اہلکار پہنچے اور آگ بجھانے کی کوششوں کا آغاز کردیا۔آگ کے پھیلنے سے ان کو بجھانے میں مشکل کا سامنا کرناپڑا۔آگ کے ساتھ ساتھ کثیف دھواں بھی دیکھاگیا۔ تاریکی کی وجہ سے بھی اس کام میں مسائل پیداہوئے تھے ۔ ایک بجے شب آگ پر قابو پالیاگیا۔