نلہ ملہ میں بائرلوٹی ایکو ٹورازم

   

حیدرآباد ۔ 24 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : نلہ ملا جنگل میں خالی جگہوں پر اس دور میں بزرگوں کے لگائے گئے پودے آج بڑے درختوں میں تبدیل ہوگئے ہیں ۔ اور یہ درخت سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں کامیاب بھی ہورہے ہیں ۔ 1962 میں اس وقت کے صدر سروے پلی رادھا کرشنن 1963 میں اس وقت کے وزیراعظم جواہر لال نہرو اور آندھرا پردیش کے اس وقت کے چیف منسٹر نیلم سنجیوا ریڈی سری سیلم آئے تھے راستے میں وہ بائرلوٹی پر رکے اور وہاں علامتی طور پر پودا لگایا تب سے محکمہ جنگلات ان کی حفاظت کررہا ہے ۔ آج وہ بائرلوٹی ایکوٹورازم پارک سامنے سایہ فراہم کررہے ہیں ۔ تقریبا سیاح اس سے واقف نہیں تھے اگر آج کے بعد کسی کا بھی وہاں جانا ہو تو وہ وہاں درخت کے سامنے ٹھہر کر سیلفی لے سکتے ہیں جو اس وقت کے صدر جمہوریہ ہند ، وزیراعظم اور چیف منسٹر کی یادگار نشانی کے طور پر آج بھی قائم ہیں ۔۔ ش