حیدرآباد10جولائی(یواین آئی) اے پی اور تلنگانہ میں نلہ ملہ ٹائیگر ریزرو جنگل جملہ 3,040.74 مربع کلومیٹر پر محیط ہے ۔ گزشتہ برس نیشنل ٹائیگر کنزرویشن اتھارٹی کی گئی مردم شماری کے مطابق یہاں 87 شیر موجود تھے ، جبکہ اس سال کی معمول کی گنتی میں یہ تعداد بڑھ کر 90 تک پہنچ گئی ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ برسوں میں اس آبادی میں مزید اضافہ کا امکان ہے ، جس کے پیش نظر شیر کے تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ آتماکور ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹر سائی بابا نے بتایا کہ شیروں کی نقل و حرکت والے علاقوں کی شناخت کر کے نگرانی کیلئے ڈرون ٹکنالوجی کو کارکردکیا گیا ہے ۔ 28 مئی کو ناگلوٹی رینج میں کیمرہ ٹریپ کے ذریعہ ایک مادہ شیر کا پتہ بھی چلایا گیا ہے ۔