نلہ گٹہ میں 5 سالہ لڑکا اغوا ء

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 13 اگسٹ (سیاست نیوز) سکندرآباد کے علاقہ نلہ گٹہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں 5 سالہ کمسن کا اغواء کرلیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ بالامرائی سکندرآباد کا ساکن بی راجو نے پولیس رام گوپال پیٹ سے شکایت درج کروائی اور کہاکہ اُس کی بیوی ہاجرہ اور 5 سالہ بیٹی اور دیگر بچوں کے ساتھ نیلوفر ہاسپٹل جانے جیمس اسٹریٹ سکندرآباد پہونچے اور دودھ لانے کے دوران ایک شخص نے بچی کا اغواء کرلیا۔ راجو نے اپنی شکایت میں کہاکہ اغواء کنندے کی عمر تقریباً 30 تھی اور وہ جینس پینٹ اور ٹی شرٹ میں ملبوس تھا۔ پولیس رام گوپال پیٹ نے باپ کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا۔