نل کے بلوں کی صد فیصد وصولی کو یقینی بنانے کی ضلع کلکٹر کی ہدایت

   

Ferty9 Clinic

کریم نگر۔ /15مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)شہر میں نل بل کی صد فیصد وصولی کو یقینی بنانے کی ضلع کلکٹر کریم نگر ششانکا کی ہدایت۔ کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں چپہ دنڈی ، کتہ پلی ، حضورآباد ، جمی کنٹہ مونسپل کمشنروں کے ہمراہ جائزے اجلاس منعقد کیاگیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے مونسپلٹی کے احاطہ میں موجود نرسریوں میں افزائش کئے جارہے پودوں کی دیکھ بھال کے متعلق جانکاری حاصل کی۔ ان میں سڑکوں کے کنارے اور گھروں میں لگوانے کیلئے پودوں کے انتخاب کے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ گرین پلان کے تحت لگوائے جانے والے پودوں و مقامات کی نشاندہی کرتے ہوئے قبل از وقت لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت دی۔پودوں کی کمی کی صورت میں فارسٹ نرسری سے رابطہ کرتے ہوئے ایک تا دیڑھ میٹر کے نیم، پیپل کے پودوں کے حصول و شجرکاری کیلئے مقامات کی نشاندہی کا مشورہ دیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ خصوصی عہدیداران کے ذریعہ سرگرمیوں پر نظر ثانی کی جائے۔ گھروں میں پھلوں کے پودے لگوائیں جائیں ۔ مونسپلٹی میں موسم گرما کے پیش نظر عوام کو پانی کی قلت نہ ہو اسکے لئے اقدامات کی مشن بھگیراتا کے عہدیداران کو ہدایت دی۔ انجئینروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ مشن بھگیراتا کے پائپ لائن کے زیر التواکاموں کو مکمل کیاجائے ۔دیہاتوں میں موجود بورویل و پانی کی دستیابی کے متعلق جانکاری حاصل کی۔ دیہاتوں میں صفائی اقدامات و کچرے کی نکاسی کی ہدایت دی۔ اس اجلاس میں چپہ دنڈی ، کتہ پلی ، حضورآباد ، جمی کنٹہ مونسپل کمشنروں ، اسسٹنٹ انجیئنروں و دیگر نے شرکت کی۔