نمائش سوسائٹی کی جانب سے مشاعرہ کا کامیاب انعقاد

   

حیدرآباد ۔ 3 ۔ فروری : ( راست ) : نمائش سوسائٹی حیدرآباد کی جانب سے مشاعرہ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا ۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر جناب ابرار کاشف نے مشاعرہ کی نظامت کی ۔ مشاعرہ میں کئی نامور شعراء نے اپنا کلام سناکر خوب داد و تحسین حاصل کی ۔ جناب ابراہیم علی ذیشان ، کرنل وی پی سنگھ ، ہمانشو باربرا ، جناب سریش آستھانہ ، سپنا مولچندانی ، جناب پربھاشنکر سینئیر منیجنگ ممبر ، جناب مخیر حیدر کنوینر اور دوسرے موجود تھے ۔ تصویر میں جناب تقی الدین شجیع جوائنٹ کنوینر اردو پروگرام انچارج کو سپنا مولچندانی کو مومنٹو پیش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ جب کہ جناب بی این راجیشور نے جناب ابرار کاشف کو مومنٹو پیش کیا ۔ اس موقع پر سکریٹری نمائش سوسائٹی ڈاکٹر سنجیو ، ٹریژرر نمائش سوسائٹی بھی موجود تھے ۔۔