مولانا عبیداللہ خان اعظمی و مہدی حسن عینی قاسمی کی شرکت
حیدرآباد 21 ستمبر (پریس نوٹ) معتمد عمومی تعمیر ملت عمر احمد شفیق نے کہاکہ کل ہند مجلس تعمیر ملت کے زیراہتمام یوم رحمۃ اللعالمینؐ 8 ربیع الاول اتوار کو 9 بجے صبح نمائش میدان میں انعقاد عمل میں آئے گا۔ جبکہ جلسہ یوم صحابہؓ 21 اکٹوبر ہفتہ کو 8 بجے شب چنچل گوڑہ جونیر کالج گراؤنڈ میں منعقد ہوگا۔ معتمد عمومی تعمیر ملت عمر احمد شفیق نے کہاکہ جلسہ عام کی نگرانی جناب محمد ضیاء الدین نیئر صدر مجلس تعمیر ملت کریں گے۔ جبکہ بیرون مہمانان کی حیثیت سے مولانا عبیداللہ خان اعظمی سابق رکن پارلیمنٹ اور مولانا مہدی حسن عینی قاسمی ڈائرکٹر انڈیا اسلامک اکیڈیمی دیوبند کا خطاب ہوگا۔ اس جلسہ یوم رحمۃ اللعالمینؐ سے علمائے کرام، دانشوران ملت و مقامی مقررین حضرت مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ اور ڈاکٹر مولانا احسن بن محمد الحمومی خطیب شاہی مسجد باغ عامہ شرف تخاطب حاصل کریں گے۔ نمائش میدان میں خواتین کے بیٹھنے کا علیحدہ انتظام رہے گا۔