نمائش میں بڑے جھولے سے گرکر لڑکی زخمی

   

حیدرآباد۔یکم مارچ، ( سیاست نیوز) کُل ہند صنعتی نمائش میں آج ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جس میں جھولے سے گرنے کے نتیجہ میں ایک کمسن بچی زخمی ہوگئی۔ بیگم بازار پولیس کے مطابق 12 سالہ سیدہ مدیحہ ساکن ریڈ ہلز نامپلی حالیہ دنوں اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ کنیڈا سے حیدرآباد آئی تھی اور کُل ہند صنعتی نمائش دیکھنے کیلئے گئی تھی۔ رشتہ داروں کے ساتھ اسٹالس کو دیکھنے کے بعد وہاں پر جھولے میں بیٹھی اور وہاں سے گر پڑی۔ اس حادثہ میں شدید زخمی ہونے والی سیدہ مدیحہ کو نامپلی کے کارپوریٹ ہاسپٹل میں علاج کیلئے شریک کیا گیا ہے۔ پولیس بیگم بازار اس سلسلہ میں تحقیقات کررہی ہے۔ب