حیدرآباد /15 فروری ( این ایس ایس ) نمائش میں 30 جنوری کو پیش آئے آتشزدگی واقع میں تقریباً 300 اسٹالس جل کر خاکستر ہوگئے تھے ۔ نمائش سوسائٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اس کی تاریخ میں 15 دن تک توسیع کی جائے ۔ یہ نمائش 15 فروری کے بجائے 24 فروری تک جاری رہے گی ۔ عموماً نمائش کا آغاز یکم جنوری سے ہوتا ہے اور 15 فروری کو ختم ہوتی ہے ۔ لیکن آتش زدگی کی وجہ سے اسٹالس مالکین کا بھاری مالی نقصان ہوا ہے ۔