نمائش کا 25 فبروری سے دوبارہ آغاز

   

کورونا صورتحال میںبہتری پر فیصلہ ۔ پولیس نے اجازت دیدی
حیدرآباد۔14 ۔ فروری (سیاست نیوز) کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری کے نتیجہ میں 81 ویں کل ہند صنعتی نمائش کا دوبارہ آغاز ہورہا ہے۔ نمائش سوسائٹی کے ذمہ داران نے بتایا کہ نمائش کے دوبارہ انعقاد کے لئے پولیس کمشنر حیدرآباد کی جانب سے انہیں اجازت مل گئی ہے اور 25 فروری سے نمائش کا آغاز ہوگا۔ بتایا جاتا ہے کہ روزانہ 4 تا 10.30 بجے تک اور ہفتہ و اتوار کو 4 تا رات 11 بجے تک نمائش کے اوقات مقرر کئے گئے ہیں۔ نمائش سوسائٹی کے سکریٹری ادتیہ مارگم نے اپنے بیان میں کہا کہ یکم جنوری 2022 ء کو تلنگانہ کے گورنر نے نمائش کا افتتاح کیا تھا لیکن کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ پھیلنے کے نتیجہ میں جی او نمبر 1 جاری کیا گیا تھا جس کے تحت نمائش کو بھی ملتوی کردیا گیا تھا ۔ موجودہ صورتحال جس میں کورونا کیسوں میں کمی دیکھی جارہی ہے اور دیگر کام کاج کا بھی آغاز حسب معمول ہوچکا ہے ۔ اس کے پیش نظر سوسائٹی نے نمائش کے آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ حالانکہ 25 فروری سے آغاز کی تاریخ کا اعلان کیا گیا لیکن نمائش کے اختتام کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی ۔ ب