نمائش کلب میں مزاحیہ مشاعرہ

   

حیدرآباد ۔ 16 ۔ جنوری : ( راست ) : نمائش سوسائٹی کی جانب سے حیدرآباد کے قدیم ادارے زندہ دلان حیدرآباد کی جانب سے 19 جنوری یوم ہفتہ نمائش کلب میں 8 بجے شب مزاحیہ مشاعرہ کا انعقاد ہوگا ۔ اس منفرد دکنی طرز کے مزاحیہ مشاعرہ میں استاد شاعر جو اینگلو اردو شاعری میں ساری اردو دنیا میں مشہور ہیں جناب مصطفی علی بیگ کے علاوہ ڈاکٹر علیم خاں فلکی ، شاہد عدیلی ، وحید پاشاہ قادری ، سردار اثر ، نجیب احمد نجیب ، وینوگوپال بھٹڈ ، روی بھٹڈ ، لکشمی نارائن اگروال ، اقبال شانہ ، ٹیپکل جگتیالی ، چچا پالموری شرکت کریں گے ۔ جناب محمد علی رفعت آئی اے ایس صدارت کریں گے ۔ جناب رحیم الدین انصاری صدر اردو اکیڈیمی اور ایس اے شکور ڈائرکٹر سکریٹری مہمانان خصوصی ہوں گے ۔۔