حیدرآباد ۔ یکم ؍ جنوری (سیاست نیوز) نمائش میدان، نامپلی پر یکم ؍ جنوری تا 15 فروری منعقد ہورہی کل ہند صنعتی نمائش کے پیش نظر، حیدآباد سٹی پولیس نے اس مدت کے دوران روزانہ شام 4 تا 12 بجے شب ٹریفک تحدیدات عائد کئے ہیں۔ چنانچہ جامباغ سے آنے والی آر ٹی سی اور خانگی بسوں اور ہیوی گاڑیوں کو معظم جاہی مارکٹ سے عابڈس کی سمت موڑ دیا جائے گا۔ اسی طرح بشیرباغ سے آنے والی گاڑیوں کو اے آر پٹرول پمپ اور مجسمہ بی جے آر سے عابڈس کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ بیگم بازار چھتری سے مالاکنٹہ کی طرف آنے والی ہیوی اور لائٹ گڈس وہیکلس کو الاسکا جنکشن سے دارالسلام اور یکمنار مسجد نامپلی کی سمت میں موڑ دیا جائے گا۔ دارالسلام (گوشہ محل روڈ) سے افضل گنج یا عابڈس کی سمت جانے والی ہیوی اور لائٹ گڈس وہیکلس بشمول ڈی سی ایم گاڑیوں کو الاسکا جنکشن سے بیگم بازار، سٹی کالج، نیاپل کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ موسیٰ باؤلی، بہادر پورہ کی طرف سے آنے والی ہیوی اور لائٹ گڈس وہیکلس بشمول آر ٹی سی بسوں کو سٹی کالج سے نیاپل اور معظم جاہی مارکٹ کی سمت میں موڑ دیا جائے گا۔