ممتاز علمائے کرام و دانشوروں کی شرکت و مخاطبت
حیدرآباد ۔ 21 ؍ ستمبر (پریس نوٹ) کل ہند مجلس تعمیر ملت کے زیراہتمام 75واںیوم رحمۃ العالمین اتوار 22ستمبرکو 9بجے دن نمائش گراؤنڈ میں منایاجائے گاجس کی نگرانی صدر تنظیم جناب محمد ضیاء الدین نیئر کریںگے۔ مہمان مقررین کی حیثیت سے حضرت مولانا محب اللہ ندوی رکن پارلیمنٹ و امام مسجد پارلیمنٹ ہاؤس (یوپی) بعنوان’ شہادت گہہ الفت میں قدم رکھنا‘ حضرت مولانا ابوطالب رحمانی رکن مسلم پرسنل لا بورڈ (کلکتہ) بعنوان’دور حاضر میں حضور ؐ کا پیغام‘اور جناب محمد ادیب سابق رکن راجیہ سبھا،دہلی بعنوان’نبی انقلاب‘ کے علاوہ مقامی مقررین کرام حضرت مولانا مفتی خلیل احمد امیر جامعہ نظامیہ بعنوان ’عظمت رسول ؐ‘، مولانا ڈاکٹر احسن بن محمد الحمومی امام وخطیب شاہی مسجد باغ عامہ بعنوان’انوار رسالتؐ‘، حضرت مولانا حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ امیر ملت اسلامیہ تلنگانہ وآندھراپردیش بعنوان’ سیرت النبی ؐ کی روشنی میںصالح معاشرہ کی تشکیل‘ ،مولانا مسعود حسین مجتہدی رکن مسلم پرسنل لا بورڈ بعنوان’حب رسولؐ‘اور جناب عمراحمد شفیق معتمد عمومی تعمیرملت بعنوان’محسن انسانیت‘مخاطب کریںگے۔ جلسہ کا آغاز حافظ وقاری ملک محمد اسمعٰیل علی خان کی قرأت کلام پاک سے ہوگا جب کہ جناب شفیع شریف ،جناب شاہنواز ہاشمی اور جناب رضی الدین راشد نعت شریف پیش کرنے کی سعادت حاصل کریںگے اور جناب محمد عبدالرافع (مہاراشٹرا)کلام اقبال پیش کریںگے۔ صدرمجلس استقبالیہ ڈاکٹر محمد عبدالقدیرسوونیئر کی اجرائی کے بعد خطبہ استقبالیہ پیش کریںگے ۔ صدر تنظیم جناب محمد ضیاء الدین نیئرکی ابتدائی تقریر اور جناب عزیز الرحمن مترجم قرآن وبخاری شریف تلگوزبان میں تقریر کریں گے۔ نگران جلسہ جناب محمد ضیأ الدین کے صدارتی خطبہ کے بعد حضرت مولانا محمد عبدالمجید صدیقی کی دعا ہوگی۔