نمازیوں کا قتل عام بدترین دہشت گردی : شاہ سلمان

,

   

ریاض۔ 16 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام)سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں گذشتہ روز دو مساجد میں ہونے والی دہشت گردی کی وارداتوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قتل عام میں ملوث عناصر کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔’العربیہ‘ کے مطابق ٹویٹر پر اپنے بیان میں شاہ سلمان نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں نماز ادا کرنے والے مسلمانوں پر بزدلادنہ اور وحشیانہ حملہ بدترین دہشت گردی ہے۔ عالمی برادری کو نفرت پھیلانے اور دہشت گردی کے مرتکب عناصر کے خلاف مل کر جنگ جاری رکھنا ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا کوئی دین اور مذہب نہیں ہوتا۔ دہشت گرد دینی اور انسانی اقدار سے عاری ہیں۔شاہ سلمان نے بیان میں نیوزی لینڈ کی مساجد میں شہید ہونے والے نمازیوں کے شہادت کی قبولیت، مغفرت اور بلندی درجات جب کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔