نماز جمعہ پر پابندی کا مطالبہ، ہندو مہاسبھا کی لیڈر پوجا شکون کے خلاف مقدمہ درج

   

نئی دہلی: اکھل بھارتیہ ہندو مہا سبھا کی نیشنل سکریٹری مہا منڈلیشور انپورنا بھارتی عرف پوجا شکون پانڈے جس نے نماز جمعہ پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا اس کے خلاف ریاست اترپردیش میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔ شکون پانڈے کو ایڈیشنل سٹی مجسٹریٹ کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ اس نوٹس کا جواب دیتے ہوئے شکون پانڈے نے کہا کہ اگر سچ بولنے سے کسی مذہب کے جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے تو انہیں اپنے بیان پر افسوس ہے۔ پوجا شکون پانڈے کے خلاف قابل اعتراض بیان دینے پر علی گڑھ کے گاندھی پارک پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ وہی پوجا شکون پانڈے ہے جس نے ناتھو رام گوڈسے کی پوجا اورگاندھی جی کی توہین کی تھی۔