نماز جمعہ کیلئے ماسک لازمی استعمال کریں

   

حیدرآباد 13 جنوری ( سیاست نیوز) جمعہ کو مساجد کے باہر ماسک کی جانچ کئے جانے کے امکانات ہیں۔ ویسے تو شہر کی مرکزی و تاریخی مکہ مسجد کے باہر کئی جمعوں سے ماسک کی جانچ ہو رہی ہے اور بغیر ماسک داخلہ کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے ۔ اس بار شہر کی تقریبا تمام اور بطور خاص بڑی مساجد میں ماسک کی جانچ ہوسکتی ہے ۔ اس لئے مصلیان کرام کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسجد آتے ہوئے ماسک کا لازمی استعمال کریں۔ لا پرواہی یا پھر ماسک کے عدم استعمال سے حکومت اور متعلقہ حکام کو ایک بہانہ مل سکتا ہے اور مساجد میں پنجوقتہ نماز باجماعت کی ادائیگی پر پابندی بھی لگائی جاسکتی ہے ۔ اسی لئے یہ سبھی کی ذمہ داری ہے کہ وہ خود بھی ماسک کا استعمال کریں اور دوسروں کو بھی ایسا کرنے کی تلقین کریں۔