یلاریڈی کی مساجد میں نماز عیدالاضحی
یلاریڈی ۔ صدر قاضی یلاریڈی جناب محمد افضل حسین کی اطلاع کے بموجب یلاریڈی مستقر کی تمام مساجد پر متفرق اوقات میں نماز عیدالاضحی کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ کورونا وباء کے سبب حکومت کی جانب سے نافذ کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق عیدگاہ پر نماز کی اجازت نہیں دی گئی ہے ۔ اس لئے مساجد میں ہی نماز عیدالاضحی ادا کی جایء گی ۔ یلاریڈی جامع مسجد نماز عیدالاضحی صبح ٹھیک 7.15 بجے ادا کی جائے گی ۔ امامت و خطابت کے فرائض حافظ جناب محمد عبدالمجید نقشبندی انجام دیں گے ۔ مسجد عثمانیہ میں نماز عیدالاضحی صبح ٹھیک 8 بجے ادا کی جائے گی ۔ امامت و خطابت کے فرائض جناب محمد معراج القادری انجام دیں گے ۔ مسجد کریمیہ نئی آبادی میں نماز عیدالاضحی صبح ٹھیک 8.30 بجے ادا کی جائے گی ۔ امامت و خطابت کے فرائض حافظ محمد احمد اللہ انجام دیں گے ۔ مسجد رفعیہ سلطانہ میں نماز عیدالاضحی صبح ٹھیک 9 بجے ادا کی جائے گی ۔ امامت و خطابت کے فرائض حافظ جناب سید خلیل اللہ قادری انجام دیں گے ۔ موجودہ حالات میں حکومت کی جانب سے لاگو کردہ شرائط کو ملحوظ رکھا جائے ۔
محبوب نگر ۔ جامعہ اسلامیہ سراج العلوم محبوب نگر میں نماز عیدالاضحی انشاء اللہ 7 بجے ہوگی ۔ مولانا محمد امیر اللہ خان قاسمی امامت کریں گے ۔ تمام حضرات سے گذارش ہے کہ گھر سے وضو کرکے آئیں اور مصلی ساتھ لائیں ۔
٭٭ مسجد شرفی چمن مرلو ، پالکنڈہ روڈ محبوب نگر میں نماز عیدالاضحی 7.45 بجے ادا کی جائے گیا ۔ مصلیبیوں سے گذارش ہے کہ کوویڈ 19 کی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں وضو گھر سے کرکے آئیں اور مصلی ساتھ لائیں۔