نمایاں خدمات پر اقلیتوں کو تہنیت

   

تلنگانہ آل میناریٹی ایمپلائیز ورکرس اسوسی ایشن کی تقریب
حیدرآباد /13 نومبر ( سیاست نیوز ) ملک کی آزادی اور تعلیمی میدان میں مولانا ابوالکلام آزاد کی قربانیوں کی نظیر نہیں ملتی ۔ جدوجہد آزادی میں گاندھی جی کے ساتھ ملکر کام کرنے کے بعد ملک کے پہلے تعلیمی وزیر کی حیثیت سے انہو ںنے یہ خدمات انجام دیں ہیں ۔ ان خدمات میں ان کا کوئی ثانی نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار جناب محمد قمرالدین صدرنشین ریاستی اقلیتی کمیشن تلنگانہ نے کیا ۔ انہوں نے آج یہاں ایس ایس اے سنٹرل ہال میں تلنگانہ آل میناریٹی ایمپلائیز ورکرس اسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ اجلاس کو مخاطب کیا ۔جس میں مولانا صدرنشین اقلیتی کمیشن نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ اس اجلاس میں اساتذہ زمرے کے رکن قانون ساز کونسل مسٹر کے جناردھن ریڈی ، رگھورتنم ریڈی نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر ریاست بھر سے تعلق رکھنے والے میناریٹیز اور 7 سماجی خدمات انجام دینے والے افراد کو ان کی بہترین خدمات پر تہنیت پیش کی گئی ۔ اس موقع پر ریاستی صدر غلام خواجہ قاضی الدین ، جنرل سکریٹری شیخ فاروق حسین و دیگر موجود تھے ۔