نمایاں کامیابی پر ایم بی بی ایس طالب علم کو تہنیت

   

Ferty9 Clinic

نظام ْآباد ۔سخت محنت لگن جستجو اور مسلسل جدوجہد ہی کے ذیعے ہم کامیابی کی منزلوں کو طے کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار جنرل سیکریٹری جمیعت علمائے ہند کاما ریڈی سید عظمت علی نے ایم بی بی ایس میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے سید شعیب احمد کی تہنیتی تقریب میں کیا۔انہوں نے طالب علم سید شعیب علی احمد ولد سید سعید احمد کو کامینی میڈیکل کالج میں داخلہ ملنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔محمد مقصود احمد ایڈوکیٹ لیگل ایڈوائزر جمعیت العلماء نے اس موقع پر طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ مسلسل جدوجہد کے ذریعے مسابقتی امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے آگے آئیں۔اس تقریب میں محمد فیروز پریس سکریٹری ایڈوکیٹ محمد عمر فاروق محمد عثمان ایڈوکیٹ محمد پرویز ڈاکٹر سمیع امان اور دیگر احباب نے شرکت کی۔آخر میں حافظ عبدالواجد نائب ناظم مدرسہ نے دعا کی۔

بھینسہ شادی مبارک چیکس کی تقسیم
بھینسہ ۔شہر کے نرسمہا کلیانم منڈپ میں شادی مبارک اور کلیان لکشمی چیکس تقسیم تقریب کا انعقاد زیر صدارت مقامی رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی عمل میں آیا جسمیں رکن بلدیہ فیض اللہ خان ،زرعی مارکٹ کمیٹی صدرنشین پی کرشنا ،زرعی مارکٹ کمیٹی نائب صدرنشین سید آصف ،ٹی آرایس ٹاؤن نائب صدر فاروق احمد صدیقی ،محمد مدصم کونسلر ،نمائندے کونسلرس محمد معید ،عبدالسلیم ،جی روی کے علاوہ ٹی آرایس مقامی قائدین معراج الدین، ٹوٹا رامو ،سولنکی بھیم راؤ نمائندہ زیڈ پی ٹی سی ،قاسم بھنڈاری ،حاجی پاشاہ ،سید مقیت ،محمد اقبال ،اور دیگر میں محمد افتخار الدین ،محمد مبین ، RDO ای راجو ،ڈپٹی تحصیلدار رامچندر ودیگر موجود تھے اس تقسیم تقریب میں بھینسہ ٹاؤن کے 124 اور بھینسہ رورل کے 85 شادی مبارک و کلیان لکشمی کے دوکروڑ پانچ لاکھ تیویس ہزار سات سو اسّی (20523780) روپیئے پر مبنی چیکس کی تقسیم عمل میں آئی۔