ویلنگٹن ۔ نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا ہے کہ آئی سی سی کی ٹسٹ درجہ بندی میں پہلیمرتبہ نمبر ایک ٹیم بننا بہت ہی خاص ہے ۔ نیوزی لینڈ نے حال ہی میں پاکستان کو 0-2 سے شکست دے کر یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔ نیوزی لینڈ کی گھریلو سرزمین پر یہ مسلسل چوتھی سیریز ہے جبکہ اسٹیڈ کی قیادت میں گھریلو سرزمین میں یہ چھٹی سیریز جیت ہے ۔اسٹڈ نے کہا میرے خیال میں اس وقت نمبر ایک ٹسٹ ٹیم بننا بہت خاص ہے ۔ بہت سے سابق کھلاڑیوں نے اپنے وقت میں سخت محنت کی اور موجودہ کھلاڑیوں نے نمبر ایک ٹیم بننے کا اعزاز حاصل سر فخر سے بلند کیا ہے ۔