نمس میںآوٹ سورسنگ اسٹاف کی ہڑتال ‘ احتجاجی مظاہرہ

   

حیدرآباد۔ نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائینسیس کے آوٹ سورسنگ ملازمین کی جانب سے اپنی تنخواہوں میںاضافہ کا مطالبہ کرتے ہوئے آج احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ ان کا مطالبہ ہے کہ تنخواہ 24 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار کردی جائے ۔ نمس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چار ماہ قبل ہی ان کی تنخواہ 18ہزار سے بڑھا کر 24 ہزار کردی گئی تھی ۔ کہا گیا ہے کہ تقریبا 150 آوٹ سورسنگ ملازمین نے دواخانہ کے باہر مظاہرہ کرتے ہوئے تنخواہوں میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا ۔