حیدرآباد ۔ یکم نومبر (سیاست نیوز) نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس (نمس) میں بچوں کے لئے مفت پلاسٹک سرجری کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ ڈپارٹمنٹ آف پلاسٹک اینڈ ری کنسٹرکٹیو سرجری نے 9 نومبر تک اسکریننگ کیمپ منعقد کیا جس کے تحت پلاسٹک سرجری کے لئے بچوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ اسکریننگ کیمپ کا آج سے آغاز ہوا جبکہ یوم اطفال کے موقع پر بچوں کی مفت پلاسٹک سرجری کی جائے گی۔ پیدائشی طور پر مختلف عوارض اور نقائص رکھنے والے بچوں کے علاوہ دیگر بچوں کی جانچ کے ذریعہ انتخاب کیا جائے گا۔ 12 سے 14 سال کے بچوں کی سرجری کا منصوبہ ہے۔ معاشی طور پر پسماندہ اور غریب خاندانوں کے بچوں کو ترجیح دی جائے گی۔ ایسے بچوں کو ڈپارٹمنٹ کے آؤٹ پیشنٹ میں اپنا نام درج کرانا ہوگا۔ 1