حیدرآباد ۔ 20 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ملک بھر میں گردوں کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ ریاست تلنگانہ میں بھی یہی حال ہے ۔ گردوں کے فیل ہونے کی وجہ سے ڈائیلاسیس کروانے نمس دواخانہ کافی مشہور ہے ۔ جہاں مریضوں کو سہولیات فراہم کی جاتی ہے ۔ نمس میں جدید مشنری ہیمو ڈیفلٹریشن مشینوں کے ساتھ HAF کرائی ہیں ۔ یہ پہلے مرحلے میں دس HAF خدمات فراہم کررہا ہے ۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان مشینوں سے خون صاف کرنے کا عمل باقاعدہ ڈائیلاسیس مشینوں کے مقابلے میں زیادہ موثر طریقے سے کیا جاتا ہے ۔ ڈاکٹروں کے مطابق جن لوگوں کے خون میں انفیکشن کا تناسب زیادہ ہے وہ HAF ڈائیلاسیس سے فائدہ اٹھائیں ۔ عام ڈائیلاسیس میں صرف چھوٹے مالیکیولز (پوٹاثیم ، یوریا ، کریٹینائن جیسے فضلہ ) کو نکالا جاتا ہے ۔ اسی طرح HAF ڈائیلاسیس بھی خون سے بِیٹا 2 مائیکرو گلوبین جیسے سوزش عوامل جیسے فضلات کو خارج کرتا ہے ۔ یہ ڈائیلاسیس نہ صرف معیار زندگی کو بہتر بناتا ہے بلکہ صحت کے مسائل کو بھی کم کرتا ہے ۔ ڈاکٹر سری بھوشن راجو ، شعبہ نیفرالوجی نمس کے سربراہ نے بتائی ۔ اگر تین ، چار بار نارمل ڈائیلاسیس کی ضرورت ہو تو HAF ڈائیلاسیس ہفتے میں دوبار کافی ہے ۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ 5 شفٹوں میں ایک ہزار افراد کے لیے نمس کے پاس فی الحال 120 ڈائیلاسیس مشینیں دستیاب ہیں ۔ ایک دن میں پانچ شفٹوں میں ہزار لوگوں کو ڈائیلاسیس کیا جاتا ہے ۔ پانچ ریزیڈنٹ ڈاکٹرز اور 60 ٹیکنیشن مسلسل خدمات فراہم کررہے ہیں ۔ نمس ان لوگوں کو 2500 روپئے فراہم کررہا ہے جن کے پاس آروگیہ شری نہیں ہے ۔ یہاں تک کہ آروگیہ شری میں باقاعدہ ڈائیلاسیس کی خدمات بھی مفت ہیں ۔ دیگر مریضوں کے لیے بہت کم قیمت پر فراہم کیا جارہا ہے ۔۔ ش