حیدرآباد 10 اکٹوبر (سیاست نیوز) نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس (نمس) کی جانب سے ہاسپٹل مینجمنٹ میں ماسٹرس پروگرام کی پیشکش کی جارہی ہے تاکہ ہاسپٹلس میں مؤثر مینجمنٹ کے لئے کوالیفائیڈ منیجرس تیار کئے جائیں۔ ڈپارٹمنٹ آف ہاسپٹل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے کوالیفائیڈ اور تجربہ کار فیکلٹی کی ایک ٹیم کے ساتھ ضروری نالج اور اسکلس کی ٹریننگ دی جائے گی۔ پراکٹیکل تربیت کے ساتھ ہوگی۔ اس ڈپارٹمنٹ کے اکیڈیمک انچارج ڈاکٹر ایم رمیش نے یہ بات کہی۔ انھوں نے کہاکہ کورس کا نصاب کلاس روم اسٹرکشن پراکٹیکلس کے چار سمیسٹرس اور پانچویں سمیسٹر میں کسی ہاسپٹل میں انٹرن شپ پر مشتمل ہوگا۔ ہندوستان اور بیرون ملک کارپوریٹ اور خانگی ہاسپٹلس کے مینجمنٹ میں کیرئیر کے کافی مواقع ہیں۔ ہاسپٹل منیجمنٹ میں ماسٹرس پروگرام کے خواہاں امیدوار کسی بھی ڈسپلن میں بیچلرس ڈگری کے حامل ہونے چاہئے اور سلیکشن انٹرنس امتحان میں محصلہ مجموعی نشانات کی اساس، گروپ مباحثہ اور پرسنل انٹرویو کی اساس پر ہوگا۔ تفصیلات www.mims.edu.in سے حاصل کئے جاسکتے ہیں 9642928910 پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔