ننئی دہلی: اعظم نریندر مودی نے دہلی میرٹھ ریجنل ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم یعنی نمو بھارت ٹرین کے پہلے مرحلے کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جس پروجیکٹ کا ہم سنگ بنیاد رکھتے ہیں، اس کا افتتاح بھی کرتے ہیں۔ یہ پورے ہندوستان کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔ ہم ایک سے ڈیڑھ سال بعد میرٹھ سیکشن کا افتتاح بھی کریں گے۔ پی ایم مودی نے یہ بھی کہا کہ یہ ٹرین خواتین کو بااختیار بنانے کی بھی علامت ہے، کیونکہ اس میں تمام ملازمین خواتین ہیں۔ملک کو ریپڈ ٹرین کا تحفہ دیتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا “ریپڈ ریل کے پہلے مرحلے کا افتتاح کیا گیا ہے، یہ پورے ملک کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔ یہ ملک کی پہلی ریپڈ ٹرین ہے۔ کل ہندوستان کی پہلی ریپڈ ریل سروس شروع ہوئی ہے۔ ‘نمو بھارت ٹرین’ کو قوم کے نام وقف کر دیا گیا ہے۔ تقریباً 4 سال پہلے میں نے دہلی-غازی آباد-میرٹھ ریجنل کوریڈور پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ کل ‘نمو بھارت’ نے صاحب آباد سے سیکشن پر کام شروع کر دیا ہے۔