نمو ٹی وی کے لوگو کو الیکشن کمیشن کی منظوری

   

نئی دہلی 11 اپریل (سیاستڈ اٹ کام) پولیس سربراہ انتخابی دفتر میں نمو ٹی وی کے لوگو کو منظوری دے دی۔ بی جے پی کے بقول یہ نمو آپریٹرس کے طریقہ کار کا ایک حصہ ہے جو اِس کی ملکیت ہے۔ لیکن مواد میں کوئی ترمیم نہیں کی گئی۔ کیوں کہ اس میں وزیراعظم نریندر مودی کی پرانی تقریریں موجود ہیں۔ انتخابی کمیشن نے منگل کے دن سی ای او کے دفتر کو ہدایت دی تھی کہ اطلاع دی جائے کہ کیا کسی وقت بااختیار عہدیداروں نے سیاسی مواد کو منظوری دی تھی۔ بی جے پی نے کہا تھا کہ نمو ٹی وی نمو آپریٹرس کا ایک حصہ ہے جو ایک ڈیجیٹل ملکیت ہے جو بی جے پی کے مالکانہ حقوق کے تحت ہے اور پارٹی اِس کے نظم و نسق کی ذمہ دار ہے۔ پارٹی کے تشہیری شعبہ کے سربراہ امیت مالویہ ہیں۔ اپنی تحریر میں جو الیکشن کمیشن کو داخل کی گئی سی ای او کے دفتر نے کہا تھا کہ اُنھیں ایک گزارش وصول ہوئی ہے جس میں دریافت کیا گیا ہے کہ کیا مواد کو پیشگی منظوری حاصل ہوچکی ہے۔ آج الیکشن کمیشن نے وضاحت کے بعد نمو ٹی وی کے لوگو کو منظوری دے دی۔