نمیبیا کی جنوبی افریقہ کے خلاف تاریخی کامیابی

   

ونڈھوک،12 اکتوبر(ی واین آئی ) نمیبیا نے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ کو حیران کن شکست دیکر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے ۔ ونڈھوک میں تیار ہونے والے نئے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں میزبان نمیبیا نے تاریخ رقم کرتے ہوئے آخری گیند پر ہدف حاصل کرکے چار وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ یہ دونوں ٹیموں کے درمیان کسی بھی فارمیٹ کا پہلا بین الاقوامی مقابلہ تھا۔2022 ورلڈکپ میں ایڈیلیڈ میں نیدرلینڈز سے ہارنے کے بعد یہ دوسرا موقع تھا جب جنوبی افریقہ ٹی20 مقابلے میں کسی اسوسی ایٹ ملک کے خلاف شکست برداشت کی ہے ۔ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 134 رنز بنائے تھے ۔ جیسن اسمتھ31 رنز بناکر نمایاں رہے ،سبکدوشی کے فیصلے کو واپس لیتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کرنے والے کوئنٹن ڈی کوک ایک رن بناسکے ۔ نمیبیا کی جانب سے روبن ٹرمپلمین نے تین اور ہینگو نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نمیبیا نے 135 رنزکا ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کرلیا۔ زین گرین نے اپنی سالگرہ کے دن ناقابل شکست30 رنز بناکر ٹیم کو کامیابی دلائی۔کپتان گیرارڈ ایرسمس نے21 رنز بنائے ۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے سائم لین اور برگر نے فی کس دووکٹیں حاصل کی ہیں ۔