بارباڈوس ۔ سوپر اوور میں ڈیوڈ ویزکی آل راؤنڈ کارکردگی نے نمیبیا کو یہاں کینسنگٹن اوول میں آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے اپنے پہلے میچ میں سنسنی خیز فتح دلائی۔ عمان نے نمیبیا کی نظم و ضبط والی بولنگ کے خلاف 109/10 کا مجموعی اسکور درج کیا۔ تاہم مہران خان کے شاندار اسپیل نے عمان کو سوپر اوور میں لے کر میچ برابر کرنے میں مدد کی۔ نمیبیا سوپر اوور میں شاندار رہا اوراس نے 21/0 رنز بنائے ، جس کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے ویز نے صرف 10 رنز دے کر اور ایک وکٹ لی اور اپنے ابتدائی گروپ بی کے میچ میں فتح پر مہر ثبت کی۔ قبل ازیں نمیبیا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ روبن ٹرمپ مین نے اپنے پہلے ہی اوور میں دو وکٹیں لے کر فوری اثر ڈالا۔ انہوں نے اوپنرکشیپ پرجاپتی کو پہلی گیند پر پن پوائنٹ یارکر کے ساتھ صفر پر ایل بی ڈبلیوکیا، پھر ایک اور یارکر پھینک کر کپتان عاقب الیاس کو صفر پر آؤٹ کیا۔ اپنے دوسرے اوور میں، بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نے ایک بار پھر حملہ کیا جب نسیم خوشی کی بڑا ہٹ لگانے کی کوشش مڈ آف پر ایراسمس کے ہاتھوں ختم ہوئی۔ تجربہ کار بیٹر ذیشان مقصود نے پاور پلے کے دوران عمان کی اننگز کو آگے بڑھاتے ہوئے رن فی گیند کی شرح کو برقرار رکھا لیکن برنارڈ شولٹز نے انہیں ساتویں اوور میں ایل بی ڈبلیو کرکے عمان کی پریشانیوں میں اضافہ کیا۔ نمیبیا کی جانب سے نظم و ضبط والی بولنگ نے اس بات کو یقینی بنایا کہ عمان کا لوورآرڈر رفتار کی تبدیلی کے ساتھ آگے نہ بڑھے ۔ اسکاٹ اور اریسمس نمیبیا کے لیے وکٹیں لیتے رہے، عمان کے بیٹرس کو اندرونی دائرے تک محدود کرتے رہے۔ عمان نے ڈیتھ اوورز میں اپنے اسکورنگ کی شرح کو بڑھانے کی کوشش کی، لیکن ویز اور ٹرمپل مین نے انہیں کامیاب ہونے نہیں دیا اور عمان کو صرف 109 پر آؤٹ کیا۔ 109 کا دفاع کرتے ہوئے عاقب اور ذیشان مقصود کی نظم و ضبط والی اسپن بولنگ نے درمیانی اوورز میں نمیبیا کے اسکورنگ کی رفتار کو سست کردیا۔ کپتان گیرہارڈ ایراسمس اور فریلنک کا مقصد رن فی گیندکی شرح کو برقرار رکھنا تھا۔ عمان کے اہم کیچز چھوڑنے کے باوجود، مقصود نے بالآخر15ویں اوور میں ایان خان کی گیند پر ایراسمس (13 رنز) کو کیچ آوٹ کیا۔ وکٹ پر جم چکے بیٹر فرائی لنک نے باؤنڈریز کا ایک سلسلہ جاری رکھا۔ مہران خان کے شاندار18ویں اوور نے صرف چار بائی دیے اور جے جے اسمٹ کی وکٹ حاصل کی۔ 19ویں اوور میں ڈیوڈ ویزکے چھکے نے آخری اوور میں مساوات کو پانچ رنز تک پہنچا دیا۔ مہران جنہوں نے اب تک دو اوورز میں صرف چار رنز دیے تھے، آخری اوورکی پہلی تین گیندوں پر اپنی وکٹوں کی تعداد ایک سے تین تک لے آئے، فری لنک کو آوٹ کرنے کے بعد کر زین گرین (0) کو ایل بی ڈبلیوکیا۔ یہ مساوات آخری گیند پر دو رنز کی ضرورت پر آگئی جب ویز کا سامنا مہران سے ہوا۔ ویزے اسٹوک لگانے سے چوک گئے، لیکن وکٹ کیپر ہڑبڑا گیا، جس سے بیٹرس کو بائی لینے کا موقع ملا، اورمیچ سوپر اوور میں پہنچ گیا۔ سوپر اوور میں ویز اورگیرہارڈ ایراسمس نے بلال خان کی رفتار کا سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا اور نمیبیا کے مقررہ سوپر اوور میں 21 رنز بنانے کے لیے چار چوکے لگائے۔ بیٹنگ کے سوپر اوور میں 4 گیندوں میں 13 رنز بنانے کے بعد ویز نے گیند کے ساتھ ذمہ داری نبھائی اور صرف 10 رنز دے کر بڑے اسٹوکس مارنے والے نسیم خوشی کی وکٹ حاصل کی اور اپنے افتتاحی مقابلے میں سنسنی خیز جیت سمیٹی۔
مختصر اسکور: عمان 19.4 اوورز میں 109 آل آؤٹ (خالد کیل 34؛ روبن ٹرمپل مین 4-21، ڈیوڈ ویز 3-28) نمیبیا 20 اوورز میں 109/6 (جن فریلنک 45؛ مہران خان 3-7)۔ سوپر اوور: نمبیا 21/0 نے عمان کو 10/1 کے بعد 10 رنز سے شکست دی۔