ونڈہوک: نمیبیا کے صدر ہیگ جی۔ گینگوب اتوار کی صبح دارالحکومت ونڈہوک کے ایک ہسپتال میں کینسر کے علاج کے دوران موت ہوگئی۔ان کی عمر 82 برس تھی۔ صدر کے دفتر نے یہ اعلان کیا ہے ۔ قائم مقام صدر ننگولو ممبوبا نے نمیبیا کی صدارت کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک بیان میں کہاکہیہ انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ میں آپ کو مطلع کرتا ہوں کہ جمہوریہ نمیبیا کے صدر، ہمارے پیارے ڈاکٹر ہیگ جی گینگوب کی آج تقریباً 4بجے لیڈی پوہمبا ہسپتال میںموت ہوگئی ۔گینگوب نے 21 مارچ 2015 سے نمیبیا کے تیسرے صدر کے طور پر خدمات انجام دیں اور 2019 میں پانچ سالہ مدت کیلئے دوبارہ منتخب ہوئے ۔
