کلکتہ : مغربی بنگال کے نندی گرام میں بی جے پی کے خاتون کارکن کے قتل کے بعد کشیدگی پھیل گئی ہے ۔خاتون کارکن کے قتل اور دیگر بی جے پی ورکروں کے زخمی ہونے کے بعد بی جے پی نے احتجاجا کئی دوکانوں کو نذر آتش کرکے سڑکوں کو بلاک کردیا ۔یہاںریاپڈ ایکشن فورس و مرکزی فورسز کو تعینات کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے ۔ بی جے پی نے ترنمول کانگریس پر منظم حملے کا الزام لگایا جبکہ ترنمول نے ان الزامات کی تردید کی اور کہا کہ یہ بی جے پی کے اندر ونی لڑائی کا نتیجہ ہے ۔